کورکمانڈر کراچی کا الاظہر گارڈن کا دورہ سانحہ صفورہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

سانحہ صفورہ کو بھلایا نہیں جاسکتا واقعے کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار

کور کمانڈر کراچی نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ فوٹو: فائل

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے الاظہر گارڈن کا دورہ کیا اور سانحہ صفورہ میں جاں بحق کے لواحقین افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹنیننٹ جنرل نوید مختار نے الاظہر گارڈن کا دورہ کیا اور وہاں سانحہ صفورہ میں جاں بحق ہونے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ رینجرز اہلکار بھی کور کمانڈر کے ہمراہ ہیں۔


اس موقع پرجنرل نوید مختار نے کہا کہ سانحہ صفورہ گوٹھ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور واقعے کو بھلایا نہیں جاسکتا جب کہ سانحہ صفورہ میں ملوث تمام افراد کو کیفردار تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ذرائع اور سہولت کاروں کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس سے قبل کور کمانڈر کراچی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور جیل سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر جنرل نوید مختار نے جیل میں تعینات فوجی ورینجرز اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی جب کہ بہتر سیکیورٹی انتظامات پر اہلکاروں کو خراج بھی تحسین پیش کیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2yjslb_lieut-gen-naveed-mukhtar_news
Load Next Story