کراچی سمیت سندھ میں منگل سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اب تک مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے سندھ میں منگل سے آئندہ 2 روز تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے تاہم تیزہواؤں کی وجہ سے مجموعی طورپرموسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت صوبہ سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کل مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا جو کہ جمعرات تک بارش کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں اب تک مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔
Load Next Story