اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی آبادیوں کا دورہ
گروپ کے ارکان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والی آبادیوں کا خود جائزہ لیا، آئی ایس پی آر
اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ آبادیوں کا دورہ کیا اور بھارتی اشتعال انگیزی کا معائنہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے بھارتی جارحیت سے متاثرہ ہونے والے سیالکوٹ کے قریب سرحدی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ گروپ نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والی آبادیوں کا خود جائزہ بھی لیا۔ فوجی مبصر گروپ کے ارکان نے جن متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ان میں صالح پور، چھپرار اور ملانی سیکٹر شامل ہیں جہاں ارکان نے بھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے زخمی ہونے والے دیہاتیوں سے بھی ملاقات کی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ynq0o_un-on-loc_news