ترکی میں خودکش حملہ 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
خود کش حملہ داعش کے جنگجوؤں کی کارروائی ہوسکتی ہے، ترک حکام
ترکی کے سرحدی قصبے سوروچ میں خودکش حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شامی سرحد کے قریبی قصبے سوروچ میں واقع ثقافتی مرکز کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ثقافتی مرکز اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ جائے وقوعہ پر ریسکیوٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کے وقت کلچر سینٹر میں کانفرنس جاری تھی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ ترک حکام نے واقعے میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے ترکی میں کئے جانے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ysasa_turkey-blast_news