کراچی سے گوادر تک کوسٹل فائبرکمیونیکیشن پراجیکٹس پر کام جاری
آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے ذریعے وزارتوں، بیرون ملک قائم سفارتخانوں کوخدمات فراہم ہونگی
وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو ٹیلی کام کی جدید سہولیات فراہم کرنے والے ادارہ نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کراچی سے گوادر تک مواصلاتی رابطوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے کوسٹل فائبرکمیونی کیشن کے اہم منصوبوں کو طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق کام کررہا ہے،
ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ کارپوریشن انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے جن مزید منصوبوں پر کام کررہی ہے ان کی مالیت اربوں روپے ہے، ان میں مختلف وزارتوں اور بیرون ملک قائم پاکستانی سفارتی دفاتر کو آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے ذریعے ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں، ایکسپریس کو دستیاب تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے سال 1996 ء میںانفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور اپنے صارفین کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے منصوبوں پر کام شروع کیا اور متعدد اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے مکمل کیے،
ان میں ملٹی سروسز ڈیٹا نیٹ ورک ، ویب ہاسٹنگ ، الیکٹرانک میل پلیٹ فارم ، ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کی فراہمی ، ڈائل اپ انٹرنیٹ ایکسیس ، براڈ بینڈ انٹرنیٹ ایکسیس ، ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ، ریڈیو وائرلیس نیٹ ورک سلوشن ، لیز لائن سروسز ، ٹرانسمیشن سروسز، ڈش انٹینا ، پاور سپلائی اور الیکٹرانک ماحول کی فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں،
کارپوریشن دفاعی نکتہ نظر کے تحت حساس اور اہم سرکاری اداروں کو ٹیلی کام سروسز کی فراہمی میں مشغول ہے، کارپوریشن لاہور میں نیب ، این ایل سی ، این ایچ اے ، اور موٹروے پر ٹیلی کام کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے۔