بھارت کی 2 ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث 22 افراد ہلاک
ممبئی میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ مدھیہ پردیش اورجھارکھنڈ ریاست میں مختلف حادثات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
ممبئی سمیت 2 بھارتی ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں گذشتہ دو روزسے مسلسل بارش کے باعث 22 افراد ہلاک گئے اور بہت سے لوگوں کے سیلاب میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ممبئی میں گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا اورریل اورسڑکوں پرآمدورفت بھی بری طرح متاثرہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے قریب ضلع سیہور میں 10 افراد بارش کے پانی میں بہہ گئے جب کہ اب تک 8 لاشوں کو پانی سے نکالا جا چکا ہے۔
دوسری جانب اجین اور اندورکے اضلاع میں بارش سے معمولات زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ریاست کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اندور، اجین، ہوشنگ آباد اور ہردا کے اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی گذشتہ 72 گھنٹوں سے جاری بارش میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جھارکھنڈ کے پلامو، لوہردگا، گملا اور رانچی میں کئی علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا جب کہ موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہونے کے باعث نصف درجن سے زائد رابطہ پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔