پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ فوٹو:فائل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا۔


کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ قومی ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور گرین شرٹس کو سیریز اپنے نام کرنے کے لئے صرف ایک فتح درکارہے۔ کل ہونے والے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں اوراظہرعلی کی قیادت میں ممکنہ کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفرازاحمد، شعیب ملک، محمد رضوان، عماد وسیم، انورعلی، یاسرشاہ، راحت علی اورمحمد عرفان شامل ہیں۔

دوسری جانب چوتھے ون ڈے کے لئے میزبان ٹیم میں ایک سے 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور کپتان انجیلیو میتھیوز نے سلیکٹرز کو ٹیم میں پرینجانا کو شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے جنہیں شامل کئے جانے کی صورت میں ملندا سریوردانا کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔ سری لنکا کے گیارہ رکنی اسکواڈ میں کشال سلوا، تلکرانے دلشان، لھیرو تھرمانے، اوپل تھرنگا، دنیش چندیمل، پریینجان، سچتھ پتھیرانا، لیستھ ملنگا، نوان پردیب اور تھسارا پریرا اور سرنگا لکمل میں سے کسی ایک کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story