پاکستان ریلوے میں ملازمت کے امیدوار آزمائش میں مبتلا
محکمہ ریلوے نے امیدواروں کو درخواستیں بذریعہ ڈاک اسلام آبادارسال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ آخری تاریخ 24 جولائی ہے
HYDERABAD:
پاکستان ریلوے نے مختلف پوسٹوں پر ایک ہزار 475 ملازمتوں کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی امیدواروں کوآزمائش میں بھی مبتلاکردیاہے،
محکمہ ریلوے نے ملازمتوں کے امیدواروں کو درخواستیں بذریعہ ڈاک اسلام آبادارسال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ کل بروزجمعہ 24 جولائی ہے۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ اتنے کم وقت میں درخواست بھیجنا ممکن نہیں ہے ، عیدالفطرکی 5 چھٹیوں کے بعد آج اگردرخواست بھیجی جائے گی تو اشتہارکے مطابق دیا گیا وقت نکل جائے گا لہذاتاریخ میں توسیع کی جائے۔
ریلوے نے درخواست کوبذریعہ ڈاک بھیجنے کی شرط رکھی ہے جس کے باعث امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ایک درخواست کواسلام آباد ارسال کرنے پر کم و بیس ایک ہزارروپے خرچ ہورہے ہیں، امیدواروں کا کہنا ہے کہ اتنی شرائط اور مشکلات کے بعد اگر امیدوار کو نوکری نہ ملے تو تکلیف ہوگی جب کہ ریلوے ورکرزیونین کے عہدیداران نے محکمہ ریلوے سے مطالبہ کیاہے کہ ڈویژن کی سطح پربھرتیاں اور مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائے۔