کراچی سمیت سندھ بھر میں سیلاب کا خدشہ
تیز بارشوں کا دوسرا سسٹم جزوی طور پر بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے جب کہ کراچی اور حیدر آباد میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، اگر یہ پانی اکٹھا ہو گیا تو دونوں شہروں کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں بارشوں کا بڑا سسٹم داخل ہو رہا ہے، صوبہ سندھ کے اگلے 4 سے 5 روز میں بارشیں ہوں گی، سندھ اور پنجاب سے ملحقہ بلوچستان کے علااقوں میں بھی بارشیں ہوں گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا حالیہ سسٹم 3 روز پہلے بھارت سے بلوچستان میں داخل ہوا جب کہ تیز بارشوں کا دوسرا سسٹم جزوی طور پر بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے جو اس وقت کراچی کے قریب موجود ہے، یہ سسٹم نچلے بادلوں کے ساتھ مل کر درمیانی بارش دے سکتا ہے اور اسی کے تحت بدین اور ٹھٹہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔