پاکستان میں موجود ٹیلنٹ بھارت سے بہتر کام کرسکتا ہےسعود

 فلموں کی مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، سعود

 فلموں کی مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، سعود۔ فوٹو : فائل

اداکار سعود نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن یہ ایک اچھا آغاز ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔


پاکستانی فلموں میں مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،کیونکہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ سعود کا کہناتھا کہ عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ آنے والے دنوں میں ہم اور بھی کامیابیاں حاصل کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں جس طرح کام ہورہا ہے وہ بے حد حوصلہ افزاء ہے لیکن اب روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا، فلم میں اچھی کہانیوں کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جس کی کہانی جاندار ہوگی۔
Load Next Story