بنگلہ دیش نے پروٹیز پر بھی عمدہ کھیل کی دھاک بٹھا دی
چٹاگانگ ٹیسٹ میں سب سے بڑا326کا ٹوٹل بنایا جس سے78رنزکی برتری حاصل ہو گئی
بنگلہ دیش نے پروٹیز پر بھی عمدہ کھیل کی دھاک بٹھا دی، ٹیم نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں سب سے بڑا 326 کا ٹوٹل بنایا، پہلی باری میں 78 رنز کی برتری حاصل ہوئی، لٹن داس نے کیریئرکی پہلی ففٹی اسکور کی، شکیب الحسن نے 47 رنز بنائے، ڈیل اسٹین اور سائمن ہارمیر نے تین، تین وکٹیں لیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنالیے، بدستور 17 رنز کا خسارہ باقی ہے، کم روشنی کی وجہ سے تیسرے دن تقریباً 25 اوورز کا کھیل ضائع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگال ٹائیگرز نے پروٹیز کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور326 بنا دیا، تیسرے دن ابتدائی سیشن میں پروٹیز کو صرف ایک کامیابی حاصل ہوئی جب ڈیل اسٹین نے مشفیق الرحیم کو ایل بی ڈبلیو کیا، فیلڈ امپائر نے انھیں ناٹ آؤٹ قرار دیا مگر مہمان سائیڈ نے کامیابی سے ریویو کا استعمال کرتے ہوئے اہم وکٹ حاصل کی، مشفیق نے 28 رنز بنائے۔
کپتان کی رخصتی کے بعد لٹن داس نے شکیب کو جوائن کیا ، دونوں نے ٹیم کی پوزیشن مزید بہتر کرنا شروع کی اور چھٹی وکٹ کیلیے 82 رنز جوڑے، شکیب47 رنز بناکر ہارمیر کی گیند پر پال ڈومنی کا کیچ بنے، محمد شاہد نے 19 بالز پر تیز رفتاری سے 25 رنز بناکر ٹوٹل کو 300 کے پار لے جانے میں حصہ ڈالا، وہ فلینڈر کی گیند پر وان زیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے، لٹن داس کیریئر کی پہلی ففٹی مکمل کرتے ہی ہارمیر کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، انھوں نے 102 بالزمیں سے7کو باؤنڈری کی سیر کرائی، تیج الاسلام (9) اور مستفیض الرحمان (3) اسٹین کا شکار ثابت ہوئے۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے احتیاط سے کھیلنا شروع کیا، جب کم روشنی کی وجہ سے کھیل کا 24.5 اوورز قبل اختتام ہوا تو ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنالیے تھے، وان زیل 33 اور ڈین ایلجر 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔