تحریک انصاف کے گلزارخان کا تنخواہ واپس کرنے سے انکار
تحریک انصاف نے مجھے پارٹی سے نکال دیاہے اورمیں نے دھرنے میں ایک دن بھی شرکت نہیں کی تھی، گلزارخان
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 4حیات آباد پشاورسے تحریک انصاف کے منتخب رکن گلزارخان نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنی تنخواہ واپس کرنے سے انکارکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کومشورہ دیاہے کہ عمران خان اپنے اندرسے اناکومارکرملک کی بہتری اورعوام کی فلاح وبہبودکے لیے عملی کام کریں۔
ورنہ پی ٹی آئی صرف فین کلب تک محدود رہ جائے گی۔ انھوں نے ایکسپریس کوبتایاکہ تحریک انصاف نے مجھے پارٹی سے نکال دیاہے اورمیں نے دھرنے میں ایک دن بھی شرکت نہیں کی تھی، جن اجلاسوں کامرکزی قیادت اورپارلیمانی رہنماؤں نے بائیکاٹ کیاتھامیں نے ان تمام اجلاسوں میں شرکت کی ہے اس لیے میں سمجھتاہوں میری تنخواہ جائزاورقانون کے مطابق ہے۔