ڈیری فارمرز کا رمضان میں قیمت نہ بڑھانے کا اعلان
حاجی محمد اختر کی زیر صدارت اجلاس، اضافی پیداوار کا فائدہ صارفین کو پہنچایا جاسکتا ہے، ذرائع
دودھ کی اضافی پیداوار اور تھوک مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے سبب شہر کے30فیصد دکانداروں نے دودھ کی سرکاری قیمت70روپے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے تاہم شہر میں اب بھی 70فیصد دکانوں پر 74روپے کی غیر سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کیا جارہا ہے، قیمت کم کرنے والے دکانداروں کے مطابق پیداوار زائد ہونے اور چارے کی لاگت میں کمی کے باعث ڈیری پرائس میں کمی کی گنجائش ہے،
ڈیری سیکٹر کے مطابق بھوسے چارے کی قیمت میں کمی اور موسم کی بہتری کے باعث دودھ کی پیداوار بڑھنے سے رمضان کے دوران دودھ کی کسی بھی قسم کی قلت کا اندیشہ نہیں ہے، سرپلس پیداوار کا فائدہ صارفین کو فراہم کیا جاسکتا ہے، شہر میں30فیصد دکانوں پر70روپے خوردہ سرکاری نرخ پر عمل درآمد انتظامیہ کی کسی کارروائی کا نتیجہ نہیں بلکہ اوپن مارکیٹ کے دودھ کی اوسط قیمت میں کمی کا کمال ہے،
ڈیری سیکٹر کے ذرائع کے مطابق انتظامیہ سنجیدہ کوششوں کے ذریعے ڈیری فارمرز کو قیمت میں کمی پر رضامند کرسکتی ہے یہ اور بات ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے رمضان میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلیے بلائے گئے نمائشی اجلاسوں میں ابھی تک ڈیری سیکٹر کو مدعو نہیں کیا گیا،
ادھر ڈیری فارمرز نے رمضان میں عوام کی پریشانی اور احترام رمضان کے پیش نظر دودھ کی موجودہ قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، حاجی محمد اختر کے زیر صدارت اجلاس میں اعلان کیا گیا، ڈیری فارمرز نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ رمضان کے دوران اہلیان کراچی کو معیاری دودھ کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھیں گے۔