پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سریز کا آخری آج کھیلا جائے گا
ہمبن ٹوٹا کے مہندرا راجا پاکسے کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
ہمبن ٹوٹا کے مہندرا راجا پاکسے کرکٹ اسٹیڈیم میں آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلے ہی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرچکی ہے جب کہ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد گرین شرٹس نے عالمی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سنبھالتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھی کوالفیائی کرلیا ہے۔
قومی ٹیم کو اس وقت 90.4 پوائنٹس حاصل ہیں اور مہمان سری لنکا سے سیریز کا پانچواں میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے پوائنٹس میں مزید 2 پوائنٹس کا اضافہ ہوگا جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی چیمپنئز ٹرافی میں شرکت مکمل طور پر دم توڑ دے گی جب کہ ویسٹ انڈیز نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے اور اس سلسلے میں کیربیئن کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے بھارت سے رابطہ کیا ہے تاہم بھارتی ٹیم کی سری لنکا کے ساتھ سیریز پہلے ہی شیڈول ہے۔