ترکی کی شام وعراق میں داعش اورکردعلیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری
ترک فضائیہ نےعراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے مورچوں جب کہ شام میں داعش کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
ترک فضائیہ نے شام اور عراق میں داعش اور کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے شمالی عراق میں ترک علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرزپارٹی کے مورچوں جب کہ شام کے سرحدی گاؤں ہاورمیں داعش کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا فیصلہ دو ورز قبل سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد منعقدہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ شام اور ترکی کی سرحد پرداعش کے جنگجوؤں اورترک فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک ترک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے جب کہ شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کے خلاف 2013 میں کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے بعد ترک فضائیہ کی پہلی کارروائی ہے۔