مرغی پیاز لہسن انڈے آلو چینی سمیت 10 اشیا مہنگی

ٹماٹر، کیلا، گندم سمیت 8 اشیا سستی، 35 کے نرخ مستحکم، مہنگائی میں 0.36 فیصد کمی

ٹماٹر، کیلا، گندم سمیت 8 اشیا سستی، 35 کے نرخ مستحکم، مہنگائی میں 0.36 فیصد کمی فوٹو: ایکسپریس/ فائل

ملک میں 23 جولائی 2015 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 0.36 فیصد کمی ہوئی ہے۔


اس ایک ہفتے کے دوران مرغی، پیاز، لہسن، انڈے، آلو، چینی سمیت 10 اشیا کی قیمت میں اضافہ، 8 کے نرخوں میں کمی، 35 کی قیمت میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.50 فیصد کمی، 8 ہزار ایک روپے سے 12 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے 0.36 فیصد کمی، 12 ہزار ایک روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے 0.01 فیصد کمی، 18 ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے 0.06 فیصد کمی، 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقات کے لیے 0.67 فیصد کمی ہوئی۔

ملک کے 17 بڑے شہروں میں 53 ضروری اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن 10 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ان میں پیاز، زندہ فارمی مرغی، دال چنا دھلی، فارمی مرغی کے انڈے، لہسن، ماچس، آلو، دال مسور دھلی، ایل پی جی 11 کلو سلنڈر اور چینی شامل ہیں جن 8 اشیا کی قیمت میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر، کیلا، گندم، 10 کلو آٹے کا تھیلا، بناسپتی گھی کھلا، دال مونگ دھلی، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی خوردنی تیل شامل ہیں۔
Load Next Story