محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے لیے گرین سگنل مل گیا
سلمان بٹ اور محمد آصف کا معاملہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے کورٹ میں ہے،چیئرمین
SEOUL:
محمد عامر کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلیے گرین سگنل مل گیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ پیسر نے بحالی پروگرام میں شرکت کے بعد آئی سی سی کو بھی اپنے رویے سے مطمئن کیا ہے۔
ڈومیسٹک گریڈ ٹو مقابلوں میں انھوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، ستمبر سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، وہاں بھی اپنے کھیل سے متاثر کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ انھیں قومی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے، ہر کوئی ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا منتظر ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کا معاملہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے کورٹ میں ہے، حکام سلمان کے اعترافی بیانات پر مطمئن نہیں اور خود بات کرکے تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ انھوں نے واقعی اپنی غلطی تسلیم کرلی اور اس پر نادم بھی ہیں، محمد آصف کو بھی اسی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا، آئی سی سی سے کلیئر ہوجائیں تو ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دینے میں ہمیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔