کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری شہید

محمد وسیم کو گردن پر بھارتی فوج کی گولی لگی تھی اور اسے علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا تھا، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے عید الفطر کے روز بھی کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے 4 نہتے شہریوں کو شہید کردیا تھا فوٹو: فائل

گزشتہ روز کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری شہید ہوگیا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز مظفر آباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے محمد وسیم نامی شہری زخمی ہوگیا تھا۔ وسیم کو گردن میں گولی لگی تھی جس کی وجہ سے اسے علاج کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا تھا تاہم وہ آج دم توڑگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے عید الفطر کے روز بھی کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے 4 نہتے شہریوں کو شہید کردیا تھا۔
Load Next Story