بینظیر بھٹو کا ڈرائیور آج خصوصی عدالت میں بیان ریکارڈ کرائے گا

جاوید الرحمان طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہا تھا جس پر اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

جاوید الرحمان طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہا تھا جس پر اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت آج (پیر کو) بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کرے گی، پیپلز پارٹی کے وکلا کی ٹیم آج سابق وزیر اعظم کے ڈرائیور جاوید الرحمان کو عدالت میں پیش کرکے اس کا بیان ریکارڈ کرائے گی۔


جاوید الرحمان طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہا تھا جس پر اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ سیکریٹری خارجہ بھی آج عدالت میں مارک سیگل سے رابطوں اور ان کے وڈیو لنک بیان کی تیاریوں کی رپورٹ پیش کریں گے۔
Load Next Story