جنوبی افریقا کا بھارت کے طویل دورے کا اعلان

جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی، 5 ون ڈے اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ستمبر سے دسمبر تک 72 روزہ دورے پر بھارت جائے گی، ہارون لورگاٹ۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا ہے۔

جنوبی افریقین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا اور کرکٹ ساؤتھ افریقا کے درمیان طویل ترین دورے کا شیڈول طے پا گیا ہے جس کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم ستمبر سے دسمبر تک 72 روزہ دورے پر بھارت جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں 4 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، یہ بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا کی سب سے طویل ترین سیریز ہوگی۔


دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا آغاز 29 ستمبر کو ٹور میچ سے ہو گا جب کہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 جب کہ تیسرا 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت اور جنوبی افریقا ک درمیان پہلا ون ڈے کانپور میں 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ون ڈے 14، تیسرا 18، چوتھا 22 اور پانچواں اور آخری ون ڈے 25 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 نومبر سے ہو گا، دوسرا ٹیسٹ 14 نومبر، تیسرا 25 نومبر جب کہ چوتھا ٹیسٹ 3 دسمبر سے شروع ہو گا۔
Load Next Story