اجے دیوگن کا اپنی اہلیہ کاجول کے لیے فلم بنانے کا اعلان 

فلم میں کاجول کے ساتھ اداکاری کروں گا، بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن

اجے دیوگن اور کاجول متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ اوررومانوی اداکارہ کاجول کے لیے فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کرچکے ہیں جب کہ ان کی ہدایتکاری میں بنائی گئی متعدد فلموں نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اب اپنی اہلیہ اور رومانوی اداکارہ کاجول کے لیے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کاجول کے لیے فلم بنائیں گے جب کہ کاجول فلم ''دل والے'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کی مصروفیات کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں وہ دونوں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے تاہم فلم کے لیے جاندار اسکرپٹ بھی حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس میں ''راجو چاچو''،''دل کا کیا کرے'' سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔
Load Next Story