بینظیرقتل کیس دوسری ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست خارج

بینظیر بھٹو کے ورثا نے تحقیقات کو چیلنج نہیں کیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ

بینظیر بھٹو کے ورثا نے تحقیقات کو چیلنج نہیں کیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ۔ فوٹو رائٹرز

سپریم کورٹ نے بینظیرقتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرانے کے لئے دائر درخواست خارج کردی۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ درخواست گزار کا تعلق بینظیربھٹو کے خاندان سے نہیں مقدمے کی ایف آئی آر پہلے درج ہوچکی ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیا کہ پہلی ایف آئی آر اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں درج نہیں کی گئی تھی۔


جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کمیشن رپورٹ کی فوجداری مقدمے میں کوئی حیثیت نہیں، اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے ورثا نے تحقیقات کو چیلنج نہیں کیا۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کرنے کا کہا تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست خارج نہ کی جائے وہ پٹیشن واپس لے لیتے ہیں جس پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story