ود ہولڈنگ ٹیکس پر حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

حكومت كو یہ ٹیكس واپس لینا ہوگا کیونکہ دوسرا كوئی راستہ نہیں، تاجروں رہنماؤں کی میڈیا سے بات چیت

بینكنگ ٹرانزیكشن پر ود ہولڈنگ ٹیكس كا معاملہ بھی حل كرلیا جائے گا، اسحاق ڈار، فوٹو:فائل

وفاقی حكومت كی جانب سے بجٹ میں بینكنگ ٹرانزیكشن پر ود ہولڈنگ ٹیكس كے معاملے پر حكومت اور تاجروں كے درمیان مذاكرات ناكام ہوگئے جس کے بعد تاجروں نے یكم اگست كو ملك گیر شٹرڈاؤن ہڑتال كا اعلان کیا ہے جب کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ تاجروں کو مذاکرات کرکے منالیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیوہیڈ کوارٹر میں تاجروں اور حکومتی ٹیم کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے جس میں مصروفیات کے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک نہ ہوسکے تاہم حکومتی ٹیم اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر تاجروں نے یكم اگست سے ملك گیر شٹرڈاؤن ہڑتال كرنے كا اعلان كردیا۔ تاجررہنماؤں نے میڈیا سے بات كرتے ہوئے كہا كہ وہ اب حكومتی ٹیم كے ساتھ مذاكرات نہیں كریں گے، حكومت كو یہ ٹیكس واپس لینا ہوگا کیونکہ دوسرا كوئی راستہ نہیں۔


دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حكومت تاجروں كے ساتھ تمام معاملات مل بیٹھ كر حل كرنا چاہتی ہے كیونكہ تاجروں كے كچھ مسائل جائز ہیں جنہیں حل كرنے کیلیےحكومت نے انہیں یقین دہانی كروائی ہےجب کہ بینكنگ ٹرانزیكشن پر ود ہولڈنگ ٹیكس كا معاملہ بھی حل كرلیا جائے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2zhmnt_businessmen-ishaq-dar_news
Load Next Story