امیتابھ اپنی نواسی کے پیانو بجانے کی صلاحیت سے متاثر ہو گئے

فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اس لئے سیاحت کے لیے ہمیشہ ان کوساتھ لے کر جاتا ہوں، امیتابھ

فیملی کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اس لئے سیاحت کے لیے ہمیشہ ان کوساتھ لے کر جاتا ہوں، امیتابھ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ وہ اپنی نواسی نیویا نیوالی نندناکی موسیقی کی چھپی ہوئی صلاحیت سے بہت متاثر ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں کہ وہ ایک اچھی پیانو نواز ہیں ۔


72 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی نواسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی انگلیاں پیانو پر بہت تیزی کے ساتھ چلتی ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک بڑی پیانو نواز بن جائے گی ۔

انھوں نے اپنی نواسی کی تصویر بھی جاری کی ہے ۔ دریں اثنا امیتابھ نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ انھیں تنہا نہیں بلکہ فیملی کے ساتھ سیاحت پر جانا پسند ہے ۔ اس لیے وہ جب بھی سیاحت کا ارادہ کرتے ہیں فیملی کو ساتھ لے کر جاتے ہیں ۔ فیملی ان کی اولین ترجیح ہے ۔ ان کے ساتھ معیاری وقت گزار کر وہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔
Load Next Story