دورہ کینیا کے دوران امریکی صدر اوباما نے رقص کرکے سب کو حیران کردیا

پاپ اسٹار گروپ نے گانا گایا تو امریکا اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے

پاپ اسٹار گروپ نے گانا گایا تو امریکا اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے۔ فوٹو: فائل

امریکی صدربارک اوباما نے دورہ کینیا کے دوران صدارتی عشائیے میں رقص کرکے سب کو حیران کر دیا۔


امریکی صدر بارک اوباما کے اعزاز میں کینیا کے صدر یوہرو کنیاٹا نے عشائیہ دیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت پاپ اسٹار گروپ سوتی سول کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

عشائیے کے دوران سوتی سول گروپ نے گانا گایا تو امریکا اورکینیا کے صدور سمیت کئی افراد خود کو روک نہ پائے اور مدھر گانے پر رقص کرنے لگے۔ یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے تھے۔
Load Next Story