پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

مجرم اختر نے 6 دسمبر 1989 جب کہ مجرم کریم نے 2003 میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ فوٹو : فائل

ملتان اور اٹک کی جیلوں میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل ملتان اور ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں آج صبح سزائے موت کے قیدیوں اختر اور کریم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم اختر نے 6 دسمبر 1989 جب کہ مجرم کریم نے 2003 میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔
Load Next Story