آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اٹلی کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات
جنرل راحیل شریف نے آرمی ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اطالوی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے اطالوی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات بھی کی جس کے دوران دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تربیتی امورمیں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔
اطالوی فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خطے کی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2zkvd5_army-chief-in-italy_news