نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی کردی

اپریل اور مئی کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بالترتیب 4 پیسے اور 45 پیسے کمی کی منظوری کی گئی

تاہم اس سے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے اپریل اور مئی کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔


نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی جس میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے اپریل اور مئی کے دوران فیول ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے اپریل اور مئی کے مہینوں کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظور دے دی۔

نیپرا نے اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 پیسے اور مئی کے لیے 45 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا تاہم اس سے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔
Load Next Story