قتل و غارت گری کے مختلف واقعات کے مقدمات درج
مقتولین کے ورثا نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، متعدد کا کارروائی سے گریز
شہر کے مختلف علاقوں میں قتل و غارت گری کے واقعات کے مقدمات درج کرادیے گئے جبکہ متعدد مقتولین کے ورثا نے پولیس کارروائی سے گریز کیا، تفصیلات کے مطابق14جولائی کو ناظم آباد کے علاقے میں انو بھائی پارک کے قریب55سالہ جمشید ولد روشن گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا،
ناظم آباد پولیس نے مقتول کے بھتیجے جہانگیر خان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 293/12 بجرم دفعہ 302 کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا، 14جولائی ہی کو جمشید کوارٹرز کے علاقے میں یادگار فش کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے28سالہ شہزاد ہلاک ہوگیا تھا، پولیس نے مقتول کے والد محمود کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر331/12نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے، علاوہ ازیں اورنگی ٹائون میں بلوچ گوٹھ اور زیڈ ایم سی آفس کے سامنے ہلاک ہونے والے3 افراد کے قتل کے مقدمات درج نہیں کرائے گئے، بلوچ گوٹھ میں لال بخش اور مبارک شاہ جبکہ زیڈ ایم سی آفس کے سامنے سید جمال فیصل کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا،
کھوکھراپار میں ہلاک کیے جانے والے جمن شاہ ولد انور شاہ اور اس کی اہلیہ ندا کے قتل کا مقدمہ بھی درج نہیں کرایا گیا، پولیس کے مطابق مقتولین کے ورثا نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، سائٹ ایریا پٹھان کالونی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پائے خان کے ورثا نے بھی قانونی کارروائی آگے بڑھانے سے گریز کیا، ایس ایچ او سائٹ اے رائو رفیق نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ ملزم ان کا رشتے دار ہے اور واقعہ حادثاتی طور پر پیش آگیا۔