شہبازشریف کی دہری شہریت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیاراجہ ریاض
میں نے صرف یہ کہا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف بھی دہری شہریت رکھتے ہیں ،راجہ ریاض
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی دہری شہریت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔
سپریم کورٹ میں دہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے راجہ ریاض کو شہبازشریف کی دہری شہریت سے متعلق ان کا بیان پڑھ کرسنایا جس پر راجہ ریاض نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔
راجہ ریاض نے کہا کہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف بھی دہری شہریت رکھتے ہیں اور اس بات کی الیکشن کمیشن تحقیقات کرے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے راجہ ریاض سے کہا کہ آپ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اوریہ عہدہ بہت اہم ہے آپ کو یہاں آنے سے قبل اس بیان کی تردید کرنا چاہیئے تھی۔
شہبازشریف کے وکیل نصیر بھٹہ نے کہا کہ انہیں راجہ ریاض کے بیان پر اعتبار ہے اگر وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا تو اس نوٹس کو خارج کردیا جائے جس کے بعد سپریم کورٹ نے شہبازشریف اورراجہ ریاض کو دیئے گئے نوٹس کو خارج کردیا۔