پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے طے پاگیا

قومی کرکٹ ٹیم ستمبر کے آخر میں زمبابوے پہنچے گی جہاں وہ 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی

پاکستان نے اگست میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم ستمبر میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے زمبابوے جائے گی اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ستمبر کے آخر میں زمبابوے پہنچے گی جہاں وہ 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ زمبابوے کے دورے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی سیریز کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اگست میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
Load Next Story