ہالینڈ میں پاکستانی فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد

فیسٹیول میں جیولری ، ملبوسات ، پاکستانی فوڈ اور مہندی سمیت مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے تھے

فیسٹیول میں جیولری ، ملبوسات ، پاکستانی فوڈ اور مہندی سمیت مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے تھے ۔ فوٹو : فائل

ہالینڈ میں شہر ایمسٹرڈیم میں پاکستانی فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول منعقد ہوا ۔ جس کا افتتاح پاکستان کے سفیر معظم علی خان نے کیا ۔


فیسٹیول میں جیولری ، ملبوسات ، پاکستانی فوڈ اور مہندی سمیت مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے تھے جب کہ پاکستانی گلوکارہ عینی خالد اور نبیل شوکت کے علاوہ مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ عینی خالد نے کچھ پرانے اور نئے گیت گائے جنھیں شائقین نے سراہا ۔ بارش کے باوجود لوگوں نے فیسٹیول میں بھرپور انداز سے شرکت کی ۔

پاکستانی سفیر معظم علی خان نے فیسٹیول میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں اور انتظامیہ میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔ فیسٹیول کے آرگنائزر روف غوری اور ادریس احمد نے مہمان خصوصی سمیت شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
Load Next Story