ممبئی حملہ کیس یعقوب میمن کو پھانسی دے دی گئی

یعقوب میمن پر ممبئی بم دھماکوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کا الزام تھا، بھارتی میڈیا

اس سے قبل یعقوب میمن نے بھارتی صدر سے بھی رحم کی اپیل کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

ممبئی حملے کیس میں سرمایہ فراہم کرنے کے الزام میں یعقوب میمن کوپھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو رات دیر تک کیس کی سماعت کی جس میں ممبئی دھماکے کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کے وکلا کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی کہ ان کے موکل کی پھانسی 14 روز کے لئے موخر کی جائے جس پر عدالت کے 3 رکنی بنچ نے ان کی آخری اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا بر قرار رکھی اور کچھ ہی دیر بعد یعقوب میمن کو ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔


واضح رہے کہ اس سے قبل یعقوب میمن نے بھارتی صدر سے بھی رحم کی اپیل کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یعقوب میمن پر 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے لئےسرمایہ فراہم کرنے کا الزام تھا جس میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2zs4pb_yaqoob-memon_news
Load Next Story