پنجاب میں سزائے موت کے مزید 4 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

اڈیالہ میں 2 جب کہ سرگودھا اور بہاولپور میں ایک ایک مجرم کو پھانسی دی گئی

سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 170 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ فوٹو : فائل

پنجاب کی مختلف جیلوں میں میں سزائے موت کے مزید 4 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں آج صبح سزائے موت کے قیدیوں طارق اور محمد اسرار کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم طارق اور محمد اسرار نے 2000 میں ایک ایک شخص کو قتل کیا تھا۔


راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں بھی قتل کے دو مجرموں ارشد اور جہانداد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ ایک مجرم کی پھانسی عین وقت پر موخر کردی گئی۔ ارشد نے 2001 جب کہ جہانداد نے 2002 میں ایک شخص کو قتل کیا، جیل حکام نے قانونی کارروائی کے بعد مجرمان کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 170 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔
Load Next Story