تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت پرآئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا مولانا فضل الرحمان
تحریک انصاف کی رکنیت پرہمیں آئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا،مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کے اسمبلی میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہمیں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت پر آئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری نظرمیں کوئی درمیانی راستہ نہیں اورنہ ہی ہم انتہاپسند ہیں، ہم دلیل سے قائل کرنے اورہونے والے ہیں، ہمیں کسی کے اسمبلی میں رہنے پرکوئی اعتراض نہیں، ہمارا آئینی طریقے سے اعتراض ہے، تحریک انصاف کی رکنیت پرآئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2007 میں ایم ایم اے ، مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف نے استعفے پیش کئے تھے، اس وقت چند ہی لوگ اسپیکر کے چیمبر میں استعفے جمع کرانے گئے تھے اوران کے استعفے منظورکرلئے گئے تھے۔ 1992 میں ایم کیو ایم کے استعفے فیکس پرآئے تھے وہ قبول کرلئے گئے تو پھرتحریک انصاف کو کوکس بنیاد پر رعایت دی جارہی ہے۔