اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی تقدیربدل دیں گے نواز شریف
وزیراعظم کا اسکردو میں سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر سیاحت کو ٹھیک کردیا جائے تو گلگت بلتستان میں خوشحالی آسکتی ہے اور اگلے 5 برس میں اس خطے کی تقدیر اللہ کی مدد سے بدل دیں گے۔
اسکردو کے علاقے گانجھے میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات اسکردو میں بھی دکھائی دیں گے اور اس کے فوائد گھر گھر پہنچیں گے، وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ساتھ ہوں ان کے ساتھ مل کراس خطے کا مقدربدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی باراسلام آباد میں بیٹھ کرگلگت بلتستان کا بجٹ پاس نہیں کیا بلکہ گلگت کے منتخب نمائندوں نے اپنا بجٹ خود پاس کیا اور یہاں کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
اس موقع پروزیراعظم نے سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5،5 لاکھ، زخمیوں کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ، متاثرہ گھروں کے افراد کو ڈھائی لاکھ اور مال مویشی کےنقصان کےازالے کے لئے 5 ہزارسے50 ہزارروپے تک معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے گلگت اسکردو روڈ کو جلد تعمیر کرنے سمیت این ڈی ایم اے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے بھی 15 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔