ملائشیا کے لاپتہ ایم ایچ 370 طیارے کا سراغ مل گیا
مغربی بحرِہند میں ری یونین جزیرے سے جہاز کے بازو کا ایک ٹکڑا ملا جس کے بعد ٹیموں نے مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیا۔
گزشتہ سال لاپتہ ہونے والے ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 کا ملبہ مغربی بحرِ ہند میں مل گیا جس کے بعد ملائشین ٹیم نے مزید شواہد تلاش کرنا شروع کردیئے۔
امریکی آفیشلز کے مطابق ملنے والی باقیات بوئنگ 777 طیارے کی ہوسکتی ہے تاہم آسٹریلوی ماہرین کے مطابق یہ دعویٰ قبل ازوقت ہوگا۔ بوئنگ کے ایک ایئرسیفٹی تفتیش کار کے مطابق بحرِ ہند میں ری یونین نامی فرانسیسی جزیرے پر ملنے والی باقیات بوئنگ 777 کی ہیں جو 8 مارچ 2014 کو کوالا لمپورسے بیجنگ جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا میں ٹرانسپورٹ کے وزیر وارن ٹرس کے مطابق اگرچہ یہ حقیقی ثبوت ہے کہ یہ لاپتہ طیارے کا ہی حصہ ہیں لیکن اس سے حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
طیارے کے بازو کا ملنے والا ٹکڑا 2 میٹر لمبا ہے جس پر کوئی سیریل اور رجسٹریشن نمبر درج نہیں لیکن ماہرین کے مطابق اس اہم دریافت سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ جاننے میں مدد ملے گی لیکن بحرِ ہند میں پانی کی لہروں کو سمجھتے ہوئے ہی طیارے کے باقی ٹکڑوں اور ممکنہ طور پرانسانی باقیات کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملائشین طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد امریکی، چینی ، آسٹریلوی اور دیگر غیرملکی ماہرین چینی سمندر، خلیجِ تھائی لینڈ اور بحرِ ہند میں طیارے کو تلاش کررہے ہیں۔