پابندی کے باوجود ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں تبادلے وتقرریاں
غیر قانونی طور پرتعینات سی ای او نے ڈاکٹر عبید اور اہلیہ کاکراچی سے اسلام آباد تبادلہ کردیا
سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور فیڈرل گورنمنٹ انالسٹ ڈاکٹرعبید علی اور ان کی اہلیہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر روحی عبیدکا تبادلہ کراچی سے اسلام آباد کردیاگیا، ڈاکٹر عبید علی کی اسلام آباد میں بطور ٹریننگ اینڈ فارماسسٹ سروسز جبکہ روحی عبیدکی اسلام آباد میں بائیولوجیکل ایند میڈیکل ڈایوائسزمیں تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے،
یہ احکامات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں قائمقام سی ای اوقاضی صبور نے وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اتھارٹی میں تقرریوںکے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیںکی گئی جس کی وجہ سے تبادلوں وتقرریوں پر قانوناً پابندی ہے لیکن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او نے دونوں افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے، قاضی صبور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں غیرقانونی طورپرتعینات ہیں، ان کی عمر58سال بتائی جاتی ہے جبکہ قواعدکے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ کی عمر55سال مقرر کی گئی ہے،
ذرائع نے بتایاکہ یہ تبادلے ایک دواکی خریداری کے معاملے پر کیاگیا ہے جس میں ڈاکٹر عبید علی نے عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ کم قیمت والی دوا کے خریدنے کی تجویز دی تھی لیکن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی وہی دوا مہنگے داموں خریدنے کی تیاری کررہی ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اربوں روپے کی ملیریا، ہیپاٹائٹس ویکسین اور ٹی بی کی دوا بیرون ملک سے خریدنے کی تیاری کررہی ہے جس پر محکمے میں سردجنگ جاری ہے۔