سندھ کے حقوق کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گا ذوالفقار مرزا

اپیکس کمیٹی امن و امان کے قیام کے لیے بہتر انداز میں کام کررہی ہے، ذوالفقار مرزا

اپیکس کمیٹی امن و امان کے قیام کے لیے بہتر انداز میں کام کررہی ہے، ذوالفقار مرزا۔ فوٹو : ایکسپریس

سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔


میں نے سندھ کے حقوق کے لیے عروج کے وقت تمام عہدے چھوڑے،سندھ کے حقوق کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گا۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار قومی عوامی تحریک کے تحت قاسم آباد نسیم نگر چوک پر دیے جانے والے دھرنے کے شرکا سے خطاب و میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی امن و امان کے قیام کے لیے بہتر انداز میں کام کررہی ہے آرمی چیف راحیل شریف قوم کی امیدوں کو واحد سہارا ہیں۔
Load Next Story