سربراہ پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کا ایک دن کا راشن سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے،آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کے لیے پہلے ریلیف کارروائی اورپھررپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،فوٹو :آئی ایس پی آر

KARACHI:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربتایا کہ جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جاری ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور تمام تر اقدامات کرتے ہوئے اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیلاب متاثرین کے لئے پاک فوج کی جانب سے ایک دن کا راشن بھی دینے کا اعلان کیا۔




Load Next Story