پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کا تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مسترد کردیا
کراچی سمیت جن اضلاع میں سیلابی صورتحال کاخدشہ نہیں وہاں تدریس کاآغاز3 اگست سے کیا جائے گا، پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن
آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 3 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم نے سندھ حکومت کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نجی تعلیمی ادارے 3 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت جن اضلاع میں سیلابی صورتحال کا خدشہ نہیں وہاں تدریس کا آغاز 3 اگست سے کیا جائے گا کیونکہ صوبائی حکومت کے اس فیصلے سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے کہ حکومت نے تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے اب نجی اسکولوں کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرنا پڑے گا اگر نجی اسکول کھولے گئے تو کارروائی کریں گے اور کسی حادثے کی صورت میں پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرائیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں اسکول و کالج کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کی ہے جس کے بعد اب تدریس کا آغاز 3 کی بجائے 11 اگست سے ہوگا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2zwfah_schools-holidays_news