قوالی ’’بھردوجھولی‘‘ سینما گھروں میں دکھانے کافیصلہ

’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی قوالی کو دو ہفتے قبل متنازعہ ہونے پرہٹایاگیاتھا ،ڈسٹری بیوٹر

’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی قوالی کو دو ہفتے قبل متنازعہ ہونے پرہٹایاگیاتھا ،ڈسٹری بیوٹر ۔ فوٹو : فائل

سلمان خان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں سے ہٹائی گئی قوالی ''بھردو جھولی'' دو ہفتے بعد اب پاکستان بھر کے تمام سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، بتایا گیا ہے کہ '' بجرنگی بھائی جان''میں موجود قوالی''بھر دو جھولی'' کو پہلے فلم میں سے اس لیے ہٹایا گیا تھا کیونکہ اس کے کاپی رائٹ کے باعث یہ متضاد قوالی بن گئی تھی۔

لیکن اب فلم کے ڈسٹری بیوٹر ایورریڈی نے فلم کا دوسرا پرنٹ پنجاب اور سندھ کے سینما گھروں میں جاری کردیا ہے،ایور ریڈی کے زین ولی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوالی کے اوپر اندرونی اور بیرونی معاملات چل رہے ہیں لیکن پنجاب اورسندھ سنسر بورڈ نے اس پر پابندی کا اظہار نہیں کیا تھا ۔


دوسری جانب کیپری سینما کے جنرل مینیجر عزیز خٹک کا کہنا ہے کہ ایک دن میں بجرنگی بھائی جان کے 5 شوز چل رہے ہیں لوگوں کی ڈیمانڈ تھی کہ قوالی بھی پیش کی جائے۔دوسری طرف ای ایم آئی کے جنرل مینجر ذیشان چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ بالکل قانوناً خلاف ورزی ہے سینٹرل سنسر بورڈ نے ہمیں ایک لیٹر بھییجا تھا کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوگا فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ پروڈیوسرز کو نوٹس بھیج چکے ہیں ۔

پہلے ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تھا لیکن اب قوالی پیش کرنے پر ہم ان پر ہرجانے کے لیے کیس کریں گے۔جب کہ سندھ سنسر بورڈ کے چئیرمین فخر عالم نے ایکسپریس سے کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاپی رائٹ کے معاملات پر ایکشن لینا سینسر بورڈ کے اختیار میں نہیں آتا۔
Load Next Story