عمران خان پرحکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں واپس نہ جانے کادباؤ ہے ذرائع
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد پارلیمنٹ میں واپس جاکر اپنی نیک نیتی ثابت کرچکی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پران کے قریبی دوست پارلیمنٹ میں واپس نہ جانے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ حکومت کے لئے زیادہ سے زیادہ مشکلات پیداکی جاسکیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے قریبی حلقوں کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد پارلیمنٹ میں واپس جاکر اپنی نیک نیتی ثابت کرچکی ہے لیکن اندرون خانہ حکومتی ملی بھگت کے ذریعے مولانافضل الرحمن اورایم کیوایم سے تحریک انصاف کوڈی سیٹ کرنے کی تحریک داخل کرائی ہے اس لیے پی ٹی آئی حکومتی سازشوں کاشکار ہونے کے بجائے عوامی اسمبلی میں جانے کوترجیح دے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان اس تجویز سے متفق نظرآتے ہیں اورآئندہ چندروز میں پی ٹی آئی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ پی ٹی آئی نے اگر اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ کرلیا توعمل کافی مشکل ہوجائے گااور عین ممکن ہے کہ ماحول عام انتخابات کے لیے سازگار ہو جائے۔