عراقی فوج کے آپریشن میں 108داعش جنگجو ہلاک
امریکی فوج کے عراق اور شام میں داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر 41 فضائی حملے
عراقی فوج کے آپریشن کے دوران داعش کے 108جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی فضائیہ نے دارالحکومت بغداد سے 428 کلومیٹر دور مغرب میں صوبہ انبار کے اتباہ قصبے میں داعش پر بمباری کی جس میں13جنگجو ہلاک ہوگئے۔ المدہق علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزید 12جنگجو مارے گئے۔ رمادی کے مغرب میں20 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ انبار کے دیگر علاقوں میں فورسز نے 30 جنگجوؤں کو ہلاک اور متعدد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا۔ کرما، دھیرا، ادجلا اور الفارس کے علاقوں میں بھی داعش کے 23جنگجو مارے گئے۔
امریکی فوج کی بمباری سے عراقی سرحد کے قریب شامی علاقے میں داعش کے زیر استعمال 2 پل تباہ ہوگئے۔ دریں اثنا امریکی فوج نے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر 41 فضائی حملے کیے ہیں۔ دوسری طرف شام کے شمال میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند شامی گروہ النصرہ فرنٹ نے امریکی تربیت یافتہ باغیوں پر حملہ کر کے 11 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق ترکی کے جنوبی علاقے عدانا میں کرد جنگجوؤں کے حملے میں مزید 2 ترک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ انقرہ حکومت پرداعش کی مدد کا الزام سیاہ پروپیگنڈا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بہت نقصان اٹھایا ہے مگر وہ عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیوں میں پرعزم ہے۔