افغانستان میں فوج کی کارروائیوں میں 102طالبان ہلاک

مرنیوالوں میں طالبان کے خود ساختہ کمانڈرز قاری صلاح الدین اورقاری ابراہیم بھی شامل، ترجمان وزارت داخلہ

طالبان نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان میں صوبہ تخار اور فریاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 102 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ طالبان کا ایک خود ساختہ کمانڈر بھی ان کارروائیوں میں ہلاک ہوا، صوبہ تخارکے پولیس ترجمان خلیل اسیر نے بتایا کہ طالبان کا خود ساختہ کمانڈر قاری صلاح الدین صوبے کے اشکمش شہر میں فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوا۔


تخار کے شہرخواجہ غار میں بھی ایک خود ساختہ کمانڈر قاری ابراہیم اور 32 دیگر طالبان ہلاک ہوئے، صوبہ فریاب کے حکام نے صوبے کے المار اورگرزیوان شہروں میں70 طالبان کی ہلاکت کی خبر دی ہے، طالبان نے اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

حکام کے مطابق سیکڑوں طالبان جنگجوؤں نے صوبہ قیصار میں پولیس اورآرمی کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے۔ گورنر صوبہ قیصار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں 5 درجن سے زائد طالبان ہلاک کردیے۔
Load Next Story