بھارت کی پاکستان کو 23 24 اگست کو قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی تجویز
بھارت نے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی تجویز دی ہے تاہم پاکستان نے ابھی جواب نہیں دیا ہے، سرتاج عزیز
ISLAMABAD:
بھارت نے پاکستان سے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے لئے 23 اور 24 اگست کی تاریخ کی تجویز دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان سے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے لئے 23 اور 24 اگست کی تاریخ کی تجویز دی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کی پیش کش کا تاحال کوئی جواب نھیں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کی تجویز قبول کر لیتا ہے تو اس صورت میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز 23 تاریخ کو نئی دلی جائیں گے اور 24 اگست کو دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات ہو گی۔
دوسری جانب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی تجویز دی گئی ہے تاہم پاکستان نے تاحال ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگست کے دوسرے ہفتے میں بھارت کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کا ایجنڈا تاحال طے نھیں پا سکا ہے اور اس حوالے سے بھارتی حکام سے بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ دونوں ممالک کے حکام تعطل کا شکار سیکرٹری خارجہ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے رابطے میں رہیں گے۔