اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں کچی آبادی کیخلاف چوتھے روز بھی آپریشن جاری
سی ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری کی مدد سے گرائے گئے مکانات کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے
ہائی کورٹ کے حکم پر سیکٹر آئی الیون میں غیر قانونی کچی آبادی کے خلاف چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں گزشتہ 4 روز سے جاری آپریشن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے 250 سے زائد غیر قانونی مکانات مسمار کردیئے ہیں جس کے بعد زمین کی سطح ہموار کرنے کے لئے بھاری مشینری کی مدد لی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر آئی الیون افغان بستی کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے لئے موبائل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے علاوہ بستی خالی کرنے والوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو جب سی ڈی اے انتظامیہ نے کچی آبادی کے خلاف آپریشن شروع کیا تو مقامی آبادی کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی تھی جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔