شاہ رخ خان کی ممبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلے پرعائد پابندی ختم  

شاہ رخ خان پر2012 میں سیکیورٹی اہلکار سے الجھنے اورفیلڈ میں جانے کی ضد کرنے پر5 سال کی پابندی عائد کردی تھی

شاہ رخ خان پر2012 میں سیکیورٹی اہلکار سے الجھنے اورفیلڈ میں جانے کی ضد کرنے پر5 سال کی پابندی عائد کردی تھی، فوٹو:فائل

انڈین پریمیئر لیگ میں ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان پر وانکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی یشن نے بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان پر وانکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد وہ ممبئی میں ہونے والے اپنی ٹیم کے متعدد میچ نہیں دیکھ سکے تھے تاہم اب ان کی اسٹیڈیم میں داخلے پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ممبئی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان پر 2012 میں سیکیورٹی اہلکار سے الجھنے اور فیلڈ میں جانے کی ضد کرنے پر ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے اسٹیڈیم میں داخلے پر پانچ برس کی پابندی عائد کردی تھی۔
Load Next Story