روس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بندکرےسعودی عرب

روسی مندوب کا بیان سیاسی اورسفارتی آداب کے خلاف ہے،عہدیدار وزارت خارجہ

روسی مندوب کا بیان سیاسی اورسفارتی آداب کے خلاف ہے،عہدیدار وزارت خارجہ۔ فائل فوٹو

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار نے ریاض میں تعینات روسی مندوب برائے انسانی حقوق کے ایک بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ وزارت خارجہ نے روس کے مندوب برائے انسانی حقوق کے بیان پراحتجاج کرتے ہوئے اسے معاندنہ قرار دیا اور ماسکو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا سلسلہ بند کردے۔


عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے عہدیدار کی جانب سے جاری بیان میں روسی مندوب کے بیان کوسیاسی اورسفارتی آداب کیخلا ف اور معاندانہ قراردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے عہدیدار کا کہناتھا کہ سعودی عرب خود بھی دوسرے ممالک کی خود مختاری اور ان کی بالادستی کا قائل ہے جو کسی دوسرے ملک کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ یہ ہماری اپنی پالیسی ہے کہ ہم اندرون ملک شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں۔

دریں اثناء سعودی عرب کی ایک عدالت کی پارکنگ میں رات کے وقت نامعلوم افراد نے پٹرول بم پھینکے۔حکام اورعینی شاہدین کے مطابق بم قطیف ضلع میں عدالتی عمارت کے باہرپھینکے گئے۔ جس سے عمارت کی پارکنگ کے پلاسٹک سے بنے شیڈوںمیں آگ لگ گئی۔
Load Next Story