فوٹو گرافر پر حملہ نومی کیمبل کو 6 ماہ قید کی معطل سزا
سابق سپر ماڈل نے 6 ماہ کے دوران دوبارہ ایسا جرم کیا تو فوری طور پرجیل بھیج دیا جائے گا
KARACHI:
برطانیہ کی سابق سپر ماڈل نومی کیمبل پر فوٹو گرافر پر حملہ کرنے اور اسے زخمی کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، اٹلی کی عدالت نے انھیں 6 ماہ قید کی معطل سزا سنائی ہے، نومی کیمبل اگر آئندہ 6 ماہ کے دوران دوبارہ ایسے کسی جرم کا ارتکاب کریں گی تو انھیں فوری طور پر 6 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔
ماڈل نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فوٹو گرافر پر حملے کا یہ واقعہ 2009 میں پیش آیا تھا جب 45 سالہ نومی کیمبل اپنے عرب پتی روسی دوست ولادی میر ڈرونن کے ہمراہ اٹلی میں سیر کررہی تھیں۔ فوٹو گرافر گیٹانو ڈی جیووانی نے ان کی اور ولادی میر کی تصویر لینے کی کوشش کی جس پر نومی نے غصے میں آکر فوٹو گرافر کو اپنا ہینڈ بیگ مارا تھا۔ فوٹو گرافر نے ان کے خلاف عدالت میں کیس کر دیا جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ نومی کیمبل نے ان پر بیگ سے حملہ کیا اور ان کی آنکھ نوچی جس سے وہ زخمی ہوئے اور انھیں تندرست ہونے میں تین دن لگے۔